وفاقی وزیر علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ سرداری علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے اور 2002 سے 2004 تک صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

 

ان خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

 

علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں