آصف زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر


اسلام اباد(پبلک نیوز) پی ٹی آئی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار اور خرن شیر زمان کی جانب سے دو درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ درخواست میں آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے درخواست دائر کر دی گئی۔ پی ٹی آئی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کےاعتراض کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ سے پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کا اعتراض لگایا گیا تھا۔

 

درخواست پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے۔ آصف زرداری اثاثے چھپانے پر صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں