پی ٹی آئی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، ڈیزل اور پٹرول سستے کر دیئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 59 پیسے اور کیروسین آئل کی قیمت میں 73 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 59 پیسے اور کیروسین آئل کی قیمت میں 73 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی۔

 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم فروری سے ہو گا۔ پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز تھی۔

خیال رہے کہ قیمتوں میں ردو بدل کے بعد نئی قیمتوں کا طلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں