وفاقی حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (راجہ عثمان طاہر) بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان، ذرائع کے مطابق حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2019-20 کے لیے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ظاہر کی جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال بجٹ پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ حکومت نے وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 8 جون کو پیش کیا جائے گا۔ جبکہ حکومت نے وفاقی بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں