تحریک انصاف حکومت پولیس اصلاحات لانے میں ناکام، 8ماہ میں تیسری بار آئی جی پنجاب تبدیل

لاہور (پبلک نیوز) 8ماہ میں پنجاب میں تیسرا آئی جی تبدیل کر دیا گیا۔ تحریک انصاف پولیس اصلاحات نہ لا سکی۔ پنجاب حکومت نے عارف نواز کو آئی جی پنجاب مقررکر دیا۔ امجد جاوید سلیمی کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اقتدار کے 8ماہ بعد بھی پنجاب پولیس میں اصلاحات نہ لاسکی۔ اس دوران تیسرا آئی جی تبدیل کر دیا۔ پنجاب حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو آئی جی پنجاب مقررکر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ امجد جاوید سلیمی کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو بھی تبدیل کرنے کا فصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب کے چف سیکرٹری بھی تبدیل ہوں گے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔

اس سے قبل سابق آئی جی خیبر پختونخوا طاہر خان بھی بطور آئی جی پنجاب خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ ناصر دورانی محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت پر مستعفی ہو گئے تھے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں