پی ٹی آئی حکومت رواں مالی سال اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد (پبلک نیوز) تبدیلی سرکار کے پہلے سال کی کارکردگی، پی ٹی آئی حکومت رواں مالی سال اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں جی ڈی پی گروتھ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی گئی۔

رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ صرف 3.29فیصد رہی۔ رواں مالی سال 2018-19کے دوران جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 6.2فیصد تھا۔ رواں میں سال جی ڈی پی میں شامل کسی سیکٹر میں بھی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا۔

زرعی شعبہ کی گروتھ ایک فیصد سے بھی کم رہی جبکہ زرعی شعبہ کی ترقی کا ہدف 3.8فیصد تھا۔ صنعتی اور خدمات کی شعبوں میں بھی مقررہ اہداف حاصل نہ ہوسکے۔ خدمات کے شعبہ میں ترقی کی شرح ساڑھے 6فیصد کے ہدف کے مقابلہ میں چار فیصد رہی۔

صنعتی شعبہ کی گروتھ کا 7.6فیصد کا ہدف بھی حاصل نہ ہوا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں