پی ٹی آئی حکومت نے شروع دن سے اب تک 8ارب ڈالر سے زائد نئے قرضے لیے

اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرائع اقتصادی امور ڈوژن نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں کی تفیصیلات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جولائی2018 سے اپریل2019 کے دوران 8 ارب ڈالر سے زائد نیا قرض لیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے ستمبر سے اب تک آٹھ ماہ میں آٹھ ارب ڈالرکا قرض  لیا۔ ہرماہ اوسط 1 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا گیا۔

ذرائع اقتصادی امور ڈوژن کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔ حکومت نے چین سے 4 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں سے 3 ارب 10 کروڑڈالر قرض لیا۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 57 کروڑ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 40 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لیا گیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں