پاکستان کے امریکا و برطانیہ سمیت اہم ممالک میں نئے سفیر تعینات کیے جائینگے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت اہم ممالک میں پرانے ہٹا کر نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ڈاکٹر اسد مجید خان کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ جبکہ برطانیہ میں تعیناتی کے لیے نفیس زکریا کا نام زیر غور ہے۔ مراکش میں حامد اصغر خان نئے سفیر ہوں گے۔ سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کینیڈا میں سفیر کے لیے رضا بشیر تارڑ کا نام زیرغور ہے۔ کیوبا میں صاحبزادہ احمد خان کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی میں احمد امجد علی، قطر میں سید احسن رضا شاہ کو تعینات کرنے کا اور سربیا میں شہر یار اکبر احمد کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں