وفاقی حکومت کا سیالکوٹ سے پورپ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) نالج پارک کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے سیالکوٹ کے لوگوں کے لیے ایک اور خوشخبری، حکومت کا 15 جنوری سے سیالکوٹ سے پورپ کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سیالکوٹ کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ وفاقی حکومت نے 15 جنوری سے سیالکوٹ سے پورپ کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کے فیصلہ میں کہا گیا کہ ابتدا میں ہر ماہ یورپ کے لئے تین سے چار پروازیں چلیں گی۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے ابھی تک صرف گلف کے لیے عالمی پروازیں چلائی جاتی تھی۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ حکام کی 27 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی طے پا گئی۔

وزیر اعظم عمران خان سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ افسران کی ملاقات عثمان ڈار کی سربراہی میں ہو گی۔ ملاقات میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے یورپ آپریشن شروع ہونے سے متعلق مزید معاملات طے پائیں گے۔

پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں پی آئی اے حکام بھی شریک ہوں گے۔ یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز کا سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو موجودہ حکومت پورا کررہی ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں