حکومت اپنی آئنی مدت پوری کر پائے گی یا نہیں؟

ہرمیت سنگھ

حکومت اپنی آئنی مدت پوری کر پائے گی یا نہیں؟ اپوزیشن نے حکومت کو کام کرنے کا پوارا موقع فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا تو دوسری جانب حکومت نے بھی اپوزیشن کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دے دیا۔

مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔

اپوزیشن جماعتیں خاص طور پر پیپلز پارٹی یہ کہتی چلی آئی ہے کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گی۔ آصف زرداری کا یہ دعویٰ یا سیاسی پیشگوئی کس حد تک سچ ثابت ہو گی۔

اراکین پارلیمنٹ نے اس حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جن میں فرخ حبیب، ناز بلوچ، زرتاج گل اور رانا ثنا للہ شامل تھے۔ ان کے بیانات میں دو طرح کی آراء شامل تھیں۔

حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں مینڈیٹ عوام نے دیا ہے۔ آصف زرداری جیل جانے کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہے ہیں۔ اپوزیشن کے اراکین کے مطابق حکومت نے پانچ ماہ میں معیشت کا حشر کر دیا۔ اپوزیشن سے توجہ ہٹے تو حکومت کچھ کام بھی کرے۔ معیشت سمیت دیگرمسائل حل طلب ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں