"ضمانت بہانہ، نواز شریف لندن بھاگنا چاہتے ہیں"

پبلک نیوز: نواز شریف کے لندن جانے کی درخواست کو کھلاڑیوں نے فل ٹاس سمجھ کر تنقید کے چھکے برسا دیئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ضمانت ایک بہانہ ہے نواز شریف لندن بھاگنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کو بھی نشانہ پر رکھا اور کہا کہ لاپتہ اپوزیشن لیڈر لندن میں سیر و تفریح کر رہے ہیں۔ نیب بلائے تو بیمار ہو جاتے ہیں۔

بابر اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ چھوٹا بھائی ریلیف میں اور بڑا بھائی تکلیف میں ہے۔ دونوں کی منزل ایک ہے 'لندن' آخر کیوں؟ انھوں نے کہا کہ ن لیگ کا بیانہ اب یہ ہے کہ آدھا نس گیا، آدھا پھنس گیا۔ یہ بھی کہا کہ شہباز تیری پرواز سے جلتا ہے گھرانہ۔

سینیٹر فیصل جاوید کہاں پیچھے رہنے والوں میں ہیں۔ نواز شریف کی درخواست ضمانت کو ویزہ ایپلی کیشن سے تشبیہ دے دی۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی فرار کی کوششوں کا پورا تاریخی پس منظر ہے۔ عدالت عظمیٰ نے بہترین فیصلہ دیا۔ طاقت ور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہو سکتے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں