اثاثے چھپانے پر آصف علی زرداری کو حساب دینا ہو گا: خرم شیر زمان

کراچی(پبلک نیوز) تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو للکار، تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے مسائل کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے۔ آصف زردای نے اثاثے چھپائے ہیں، حساب دینا ہو گا۔

 

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف درخواست گزار خرم شیر زمان نے کہا کہ پوری قوم کے لئے آج خوشخبری ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اثاثے چھپانے پر آصف علی زرداری کو حساب دینا ہو گا۔ سندھ کے مسائل کے ذمہ دار ایک ہی شخص ہیں، جن کا نام آصف زرداری ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے بھی پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جنگ پیپلزپارٹی لڑے رہی ہیں۔ دودھ کی رکھوالی کیلئے بلا بیٹھا دیا گیا ہے۔ جب کرپشن کی بات کریں تو انکو بھٹو صاحب اور شہید بی بی یاد آجاتی ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کرتی ہے۔ فردوس شمیم اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بنے تو سندھ حکومت کے کچے چٹھے ظاہر ہو جائیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں