کارکردگی کم، بیانات زیادہ!

تحریک انصاف کے وزراء اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ وزیرمملکت شہریارآفریدی نے بیان دیا کہ تعلیمی اداروں میں 75 فیصد لڑکیاں منشیات استعمال کرتی ہیں۔

وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری ان کی غلطی درست کرنے نکل پڑیں، کہا کہ 75 فیصد لڑکیاں منشیات استعمال نہیں کرتیں بلکہ منشیات استعمال کرنےوالی لڑکیوں میں75فیصداضافہ ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کاموں کی بجائے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ کچھ روز پہلے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے بیان دیا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے منشیات استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نہلے پر دہلا پھینکا۔ انھوں نے کہا کہ غلطی درست کرنا چاہتی ہوں، جامعات میں 75 فیصد لڑکیاں منشیات استعمال نہیں کرتیں بلکہ منشیات استعمال کرنے والی لڑکیوں میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ تو ایک ہی کان کو دوسری طرف سے پکڑلیا گیا۔۔غلطی کہاں درست ہوئی، پتہ نہیں چلا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے قبل وزیراطلاعات کا ہیلی کاپٹر والا بیان دھوم مچا چکا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب اداکاراؤں سےمتعلق  تہلکہ خیز بیان دے چکے ہیں۔ وزراء کی کارکردگی اپنی جگہ لیکن ان کے بیان انھیں خبروں  کی زینت بنائے رکھتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں