خرم شیر زمان کا اسپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کرانیکا اعلان

کراچی (پبلک نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپوزیشن ارکان کا سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایوان میں اسپیکر نے خرم شیرزمان کو دھمکی دی ہے۔ خرم شیرزمان کہا کہ میں تھانے میں جاکر اسپیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا۔

لگتا ہے کہ اسپیکر پچھلا دو بھول گئے ہیں میں کھبی ڈرتا نہیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے زمہ دار اسپکیر آغا دراج درانی ہوں گے۔ مجھے اسپیکر نے برائے راست دھمکی دی ہے۔  انہیں غصہ کس بات کا ہے کرپشن کی تو حساب دینا چاہیے ہوگا۔

ہم نے کبھی حرام نہیں کمایا، خان صاحب کے سپاہی ہیں ڈرتے نہیں۔ اسپیکر کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔  پولیس کی گولیوں سے عام شہری مر رہے ہیں اس پر میں ایوان میں پوچھنا چاہتا تھا۔ میں اپنی ذات کے لیے بات نہیں کرتا عوام کے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج ایوان میں اسپیکر نے خرم شیرزمان کو دھمکی دی ہے۔ یہ اسپیکر ہیں یا کوئی بدمعاش ہیں۔ مسائل کا جواب دلیل اور بحث دے دیں۔ لگتا ہے کہ یہ چاچا میاں بھی زہنی مریض ہونے کا خط لکھیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں