تحریک انصاف کی جانب سے آصف زرداری کی نااہل کیلئے درخواست دائر

کراچی (پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن سندھ افس پہنچ گئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست موصول کرلی۔ ساتھ ہی کہا کہ ایکشن لینا الیکشن کمیشن اسلام آباد کا ہی کام ہے۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری  کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا وفد شکایت لے کر الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر پہنچ گیا جہاں وفد کی جانب سے سابق صدر کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث بڑے ہاتھیوں کے خلاف کارروائی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ 24 دسمبر کو اچھی خبر ملے گی۔ ثبوت جمع کرا دیئے ہیں۔ پاکستان سے پیسہ کہاں کہاں بھیجا گیا نیب بیرون ملک جائیدادوں کی تحقیقات کرے۔

سندھ اسمبلی میں پوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار اب سندھ میں غنڈہ گردی نہیں چلنے دیگی اب احتساب بلاتفریق ہوگا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں