تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر پنجاب چودھری سرور کو نامزد کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) تحریک انصاف نے بڑے فیصلے کر لیے، اسد قیصراسپیکر قومی اسمبلی نامزد، چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کی طرف سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق اور شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر پی ٹٰی آئی کے امیدوار ہوں گے، چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے، وہ تمام روایات سے واقف ہیں، انہوں نے تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے تھے اور ان کا رویہ قابل تعریف ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سرور گورنر رہ چکے ہیں، وہ پنجاب کی سیاست جانتے ہیں اور گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں جبکہ وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ بھی تھے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سمیت تمام اتحادیوں کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال سے ہماری بات چیت ہوئی اور ساتھ ہی ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے۔


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں پیر پگارا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، جی ڈی اے نے مکمل اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے امیدوار کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں