بجٹ منظوری کا مشن، وزیر اعظم عمران خان نے خود محاذ سنبھال لیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس، وزیر اعظم کا اراکین اسمبلی کو بجٹ کی منظوری کے عمل میں متحرک کردار ادا کرنے کی تاکید، اپوزیشن کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ہدایت۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی کارروائی میں دانستہ طور پر خلل ڈالنے کی کوشش افسوس ناک ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے دس مہینوں میں مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومتی باگ دوڑ سنبھالی تو ملک بدترین مالی مشکلات کا شکار تھا۔ مشکل حالات میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین جیسے دوست ممالک کی جانب سے تعاون کے مشکور ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔

 

ملکی آمدن کا تقریباً آدھا حصہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے بیرونی قرضوں پر شاہانہ طرز زندگی اختیار کیا۔ محض دس سالوں میں چوبیس ہزار ارب قرضوں میں اضافہ کیا گیا جس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا گیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

 

قوم کو قرضوں میں جکڑ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے قومی مجرم ہیں ان سے مجرموں والا سلوک کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو اسٹیٹس کو کو توڑنے اور کرپٹ عناصر کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت کی کوششوں سے معاشی استحکام آیا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں