مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی صاحبزادی کی جانب سے بیماری پر مسلسل سیاست انتہائی افسوسناک ہے، روزِ اول سے سچ کا رستہ اختیار کرنے کی بجائے میاں صاحب اور صاحبزادی نے جھوٹ اور جعل سازی کا سہارا لیا۔


مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا، مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میاں صاحب کی صاحبزادی کی جانب سے بیماری پر مسلسل سیاست انتہائی افسوسناک ہے، بیماری و علاج پر میاں صاحب اور ان کی صاحبزادی کا مؤقف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی مسترد کیا، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی و صوبائی حکومتیں میاں صاحب کو ملک میں موجود بہترین طبی سہولتیں فراہم کئے ہوئے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ میاں صاحب کی صاحبزادی ان کی بیماری کے عوض سیاسی فوائد سمیٹنا چاہتی ہیں۔



رہنماء تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ روزِ اول سے سچ کا رستہ اختیار کرنے کی بجائے میاں صاحب اور صاحبزادی نے جھوٹ اور جعل سازی کا سہارا لیا، میاں صاحب کی صاحبزادی کا مجموعی بیانیہ خود مسلم لیگ نواز کیلئے بڑی پریشانی کا باعث ہے، میاں صاحب کی صاحبزادی کی آج کی گفتگو میں خاندان اور جماعت میں موجود تقسیم کھل کرسامنے آگئی، خاندان میں تقسیم نون لیگ کے جماعتی فیصلوں پر بھی واضح اثرانداز ہورہی ہے۔ شہباز شریف مسلم لیگ نواز کے صدر ہیں تاہم میاں صاحب کی صاحبزادی فیصلے اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہیں۔ مسلم لیگ نواز کی قیادت میاں صاحب کی صاحبزادی کے اثر سے کسی طور چھٹکارا چاہتی ہے۔

 


ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی صاحبزادی اپنی جماعت اور اسکی سیاست کیساتھ جو مرضی کریں قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں، سپریم کورٹ سے ٹرائل کورٹ تک ساری عدالتوں نے میاں صاحب کو مکمل صفائی کا موقع دیا، کم و بیش 25 مہینوں کے طویل ترین ٹرائل کے بعد میاں صاحب کو انکے حقیقی مقام تک پہنچایا گیا، بیماری پر سیاست کی آڑ لینے کی بجائے میاں صاحب کی صاحبزادی قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کی تیاری پکڑیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں