پنجاب حکومت نے قبائلی علاقہ جات کے فنڈز 5 ارب سے بڑھا کر8 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ کر دیا

لاہور (شاکر محمود اعوان) پنجاب حکومت نے قبائلی علاقوں کو دیگر اضلاع کے برابر لاکھڑا کرنے کا تہیا کرلیا ہے۔ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ مختص کر دیئے گیے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں ترقیاتی منصوبے، پنجاب حکومت نے فنڈز 5 ارب 69 ارب سے بڑھا کر 8 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ کر دیا۔ یہ فنڈز تعلیم، صحت، مائیکرو فنانسنگ، لائیو اسٹاک، سکلز جنریشن، انرجی اور بارڈ ملٹری پولیس کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 

ڈی جی خان،  راجن پور ہیلتھ کیئر میں 3 ہزار میگا واٹ کے 13 سولر پینل لگائے جا چکے ہیں۔ ۔لائیو اسٹاک کے شعبہ میں 3 ہزار میگا واٹ کے 13 سولر پینل، بارڈ ملٹری پولیس کے لیے 1 سو میگا واٹ کے 63 سولر پینلز لگائے گئے ہیں۔

 

بھارتی، مبارکی، مٹھ خورد سمیت 5 یونین کونسلز میں 108 صاف پانی کی واٹر سپلائی، 240 ٹیوب ویلز اور 46 سولر ٹیوب ویلز بھی شامل ہیں۔

 

حکومت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں 803 مرد اور 197 خواتین کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کے زریعے فنی تعلیم دی جا چکی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں