خواجہ سعد رفیق کا اربوں روپے کا ایک اور فراڈ منظر عام پر آگیا

لاہور(شاکر محمود اعوان) خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، پیراگون سوسائٹی میں واقع امپیریل گارڈن کے دعویدار شاہد بٹ کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیاء نے اس کی 4 ارب 20 کروڑ مالیت کی اراضی فروخت کر دی۔

 

پیراگون سوسائٹی میں خواجہ سعد رفیق کا اربوں روپے کا ایک اور فراڈ منظر عام پر آگیا، یپرا گون سوسائٹی میں امپریل گارڈن کے مالک شاہد بٹ نے نیب کو تحریری بیان میں کہا کہ پیرا گون سوسائٹی کے اصل بنیفشری خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیاء ہیں، ندیم ضیاء اور خواجہ سعد رفیق نے 637 مرلے کی کمرشل ارضی 4 ارب 20 کروڑ میں عوام کو فروخت کی، شاہد بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ 2007 میں ندیم ضیاء سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایک بلاک کے تمام معاملات ان کے ذمہ تھے۔

شاہد بٹ نے تحریری بیان میں کہا کہ امپریل میں 850 گھر بنائے اور عوام کو فروخت کیے گئے، جس میں ندیم ضیاء نے زبردستی پرافٹ کا 50 فیصد اور 100 گھر چھین لیے، جبکہ ندیم ضیاء نے 50 فیصد کمرشل ایریا معاہدے کے مطابق فروخت کرنا تھا۔ تحریری بیان میں شاہد بٹ نے بتایا کہ ندیم ضیاء اور خواجہ سعد رفیق نے 637 مرلے کی کمرشل اراضی 4 ارب 20 کروڑ میں فروخت کی، خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیاء نے اسکا حصہ زبردستی ہتھیا کر لوگوں کو فروخت کر دیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں