پاک چین مذاکرات میں اہم پیش رفت، پبلک نیوز نے تفصیلات کا پتہ چلا لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان اور چین نے خطے کی ترقی کے لیے علاقائی تعاون کو مرکزی نکتہ قرار دے دیا، پبلک نیوز نے پاک چین مذاکرات تفصیلات کا پتہ چلا لیا، چین نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کر دی۔

پاک چین مذاکرات میں اہم پیش رفت، ذرائع نے پبلک نیوز کو بتایا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ خطے کی ترقی کیلئے علاقائی تعاون ضروری ہے، خطے کی ترقی کے خلاف کسی بھی قوت کا آلہ کار بننے کے حوالے سے کسی ملک کا منفی طرز عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبر: پاکستان، چین اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کیلئے پُر عزم
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دوٹوک فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے غیر منصفانہ ایجنڈہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیا جا ئیگا۔ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارت میں عدم توازن کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان ایسی نئی مصنوعات کی فہرست چین کو فراہم کرے گا جن کی برآمد سے تجارتی توازن پاکستان کے حق میں بہتر ہو گی۔ خطے میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو دی گئی امریکی وش لسٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


چینی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ علاقائی امن و خوشحالی کے لیے چین پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھے گا۔ چین نے لائن آف کنٹرول کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ لاٸن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے سے متعلق پاکستانی کے موقف کا احترام کیا جانا چاہیئے۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں