حمزہ شہباز کو بھیجے گئے نیب کے سوال نامے کی کاپی پبلک نیوز نے حاصل کر لی

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کیس میں نیب لاہور کی جانب سے دیئے گئے نوٹس اور سوال نامے کی کاپی پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔

 

نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو بذریعہ نوٹس سوالو‍ں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر دی، حمزہ شہباز اس سے قبل نیب کے سوالوں کے مکمل جواب دینے میں ناکام رہے۔ حمزہ شہباز کو 16 اپریل کو طلبی کے نوٹس میں مزید سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز کو گزشتہ برس اور رواں برس جاری ہونے والے تمام طلبی کے نوٹسسز میں درج مختلف سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔

حمزہ شہاز کو 2005ء سے لے کر اب تک کی تمام کمپنیوں کی سرمایہ کاری، کمپنیوں پر قرض، سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے ساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ حمزہ شہباز کو 2006 سے 2008 کی ٹیکس ریٹرز اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز نے تین برسوں کی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں۔ نوٹس کا متن 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں کی تفصیلی وضاحت پیش کی جائے۔

 

حمزہ شہباز کو اب تک موصول ہونے والے تحائف اور وصول کی جانے والی تنخواہوں کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام تر تفصیلات کی عدم فراہمی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو 15 اپریل کو چنیوٹ نالہ کیس میں میں بھی طلب کر لیا ہے۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکوٹ سے 17 اپریل تک آمدن سے زائد اثاثہ جات، صاف پانی اور رمضعان شوگر مل کیس ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں