پبلک نیوز نے پنجاب بجٹ برائے مالی سال 19-2018 کی تفصیلات کا کھوج لگا لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پنجاب کے بجٹ برائے مالی سال 2018/19 کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صحت کیلئے 2کھرب 84 ارب اور صاف پانی کیلئے 20 ارب مختص کر دیے گئے۔

 

پبلک نیوز نے پنجاب کے اہم محکموں کے لیے مختص کیے گئے بجٹ کا کھوج لگا لیا، تحریک انصاف کی حکومت نے صاف پانی کیلئے 20 ارب مختص کر دیے ہیں، صاف پانی کی گزشتہ حکومت کی سکیموں کیلئے 8 ارب روپے اور نئی سکیموں کیلئے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

صحت کیلئے دو کھرب 84 ارب 58 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی جا رہی ہے، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیلئے ایک کھرب 23 ارب 85 کروڑ روپے اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیلئے ایک کھرب 34 ارب  37 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کیلئے 7ارب 33 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے گزشتہ برس کے 2 ارب 70 کروڑ کے بجٹ میں 4ارب 63 کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بجٹ کی منظوری کیلئے منگل کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کررکھا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں