نواز شریف سیاست میں آنے کے بعد کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟ تفصیلات پبلک ہو گئی

لاہور(شاکر اعوان) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیاست کے ابتدائی 9سال کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کو موصول ہو گیا۔ ایف بی آر نے 1985 سے 1993 تک نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیاست میں آنے کے بعد ابتدائی 9سال کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہو گئی۔ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ انکوائری میں ایف بی آر نے 1985 سے 1993تک کے نواز شریف کے اثاثوں کاریکارڈ نیب لاہور کو جمع کرا دیا ہے، اس دوران نواز شریف کے اثاثے27 لاکھ 42 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئے۔ نواز شریف کے 1985 میں کل اثاثے 1 لاکھ 36 ہزار 267 روپے تھے۔ نواز شریف کے ان اثاثوں میں بنک بیلنس، موٹر وہیکل اور دیگر چیزوں کی ملکیت شامل ہے۔

 

1986 میں نواز شریف 1 لاکھ 59 ہزار 606 جبکہ 1987 میں 2 لاکھ 58 ہزار 194 روپے کے اثاثوں کے مالک تھے۔ 1986 میں نواز شریف کے اثاثوں میں23 ہزار 319 روپے کا اضافہ ہوا۔1987 کے ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق کل اثاثوں میں اضافہ 98 ہزار 588 روپے ہوا۔ 1988 میں نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت 2 لاکھ 46 ہزار 557 روپے تھی۔1989 میں 5 لاکھ 7 ہزار 966 روپے جبکہ 1990 میں 5 لاکھ 58 ہزارہو گئی۔

 

1991 میں نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت 2 لاکھ 26 ہزار 527 روپے اور 1992 میں 3 لاکھ 97 ہزار تھی۔1993 میں اثاثے 2 لاکھ 51 ہزار 179 روپے تھے۔ نواز شریف، مرحومہ کلثوم نواز، مریم نواز، اسما، حسن اور حسین نواز کا ایف بی آر میں رجسٹریشن سے لیکر ابتک کا تمام ریکارڈ جمع کروا دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں