قومی ایئر لائن میں ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا

لاہور (پبلک نیوز) قومی ایئر لائن میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آ گئی ہے۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 400ارب سے تجاوز کر گیا۔

پبلک نیوز نے قومی ایئر لائن میں ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا۔ سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کے قریبی رشتے دار سردار حماد گل پر مہربانیوں کی لمبی داستان ہے۔ سردار مہتاب نے سردار حماد گل خان  پر نوازشوں کی بارش کر دی۔

ذرائع نے اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ ائیر پورٹ ہوٹل میں سردار حماد کے قیام کے لیے پی آئی اے کی جیب سے ڈیڑھ ماہ کا 7لاکھ بائیس ہزار کا بل ادا کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں عہدہ نہیں تو کیا ہوا، دوستی یاری تو اپنی ہے۔ سردار حماد گل کو ہیڈ افس میں  ڈی جی ایم لیگل کا کمرہ بھی نواز دیا گیا۔ گاڑی ہو یا ہوٹل میں قیام کی بات، سب کام پلک جھپکتے ہو رہے ہیں۔  سردار حماد نے مفت ٹکٹ پر سفر کیا۔

ذرائع کے مطابق سردار حماد کو پی آئی اے کے تمام دستاویزات تک بھی رسائی حاصل رہی، سابقہ سی ای او مشرف رسول کے جانب سے حماد گل کی لیگل کمپنی کو لاکھوں روپے کی ادائیگی بھی  کی گئی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں