ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کا رد عمل

پبلک نیوز: ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔ کسی نے حکومت پر تنقید کی  تو کسی نے غربت کا رونا رویا۔ عوام کے لبوں  سے شکوے پھوٹ پڑے۔

دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل کہانی پبلک نیوز سامنے لے آیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ادویات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ دوائیوں کی قلت کے نام پردسمبرکےآخری ہفتے میں بھی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پہلے نوٹی فکیشن میں 6 فیصد اور دوسرے نوٹی فکیشن میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہاں چند سوالات ہیں۔ کیا قیمتوں میں اضافے کے لیے دسمبر کے آخری ہفتے میں مصنوعی قلت پیداکی گئی؟ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تو ہوگیا لیکن جو ادویات اسٹاک میں ہیں، ان کا کیا ہوگا؟ کیااسٹاک میں موجود دوائیں بھی نئی قیمت میں فروخت ہوں گی؟ پبلک جواب  کی منتظر ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں