بلاول بھٹو کی افطار پارٹی، اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھ جوڑ

اسلام آباد (پبلک نیوز) نورا کشتی اختتام کو پہنچی اور کرپٹ عناصر اکھٹے ہوگئے، اپوزیشن اتحاد کے افطار ڈنر پر عوامی ردعمل سامنے آگیا۔ ابو بچاؤ افطار پارٹی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 

جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کا کالا دھن اور افطار جیسی بابرکت دعوت، کرپشن مقدمات میں پھنسے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماء افطار ڈنر میں اکٹھے ہوئے۔ عوام کہتے ہیں جن کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری ہوئی آج وہ ایک ہو کر تحریک چلانا چاہتے ہیں اور عوام کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر بھی عوام نے بلاول بھٹو کے سیاسی افطار پر فقرے کسے، ٹویٹر پر 'ابو بچاؤ افطار پارٹی' کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔ ٹویٹراٹی نے لکھا بلا آخر نورا کشتی اپنے اختتام کو پہنچی اور ملک لوٹنے والے ایک دوسرے کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے تو کسی نے لکھا جب سب چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جاؤ کوئی ایماندار شخص تھانیدار بن گیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں