پنجاب کابینہ ارکان کا 2 ماہ کی تنخواہیں سبسڈی کی مد میں دینے کا اعلان

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہیں سبسڈی کی مد میں دینے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت 21 رمضان تک رمضان بازار لگائے گئی، جس کے بعد 21 رمضان سے عید بازار لگیں گے۔

 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، رمضان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک تمام صوبائی وزرا اور منتخب اراکین کے سپرد کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہیں رمضان سبسڈی کی مد میں دینے کا فیصلہ کیا۔

 

پنجاب حکومت شعبان کے اختتام سے 21 رمضان تک رمضان بازار لگائے گی، جہاں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے 21 رمضان سے عید بازار لگانے کا فیصلہ کیا، جہاں عید کی مناسبت سے سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ دودھ، لائیو سٹاک، کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں کم کی جائیں گے۔ پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا کہ عوام الناس اور میڈیا میں مہنگائی کا پائے جانے والا تاثر کم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں