وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئی روایت قائم کر دی

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپنے گھرانے کو اپنے گھر ہی دعوت دی جاتی ہے اور میں نے آج اپنے گھرانے کو بلایا ہے۔  اعلی پنجاب کا افسروں اور ملازمین کیلئے اعزازیہ دینے کا علان۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نئی روایت قائم کر دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی رہائش گاہ میں وزیراعلیٰ آفس اور وزیر اعلی ہاؤس کے گریڈ ایک سے 21 تک کے افسروں اور عملے کے اعزاز میں فرشی تقریب اہتمام کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عملے اور افسروں کے پاس جا کر فردا فردا ان سے خود ہاتھ ملایا۔ وزیراعلیٰ نے ملازمین سے احوال دریافت کیا۔ وزیر اعلی عملے اور افسروں کے ساتھ لان میں زمین پر بیٹھے۔

 

وزیر اعلی پنجاب نے زمین پر بیٹھ کر ہی عملے اور افسروں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ وزیر اعلی کی سادگی اور عوامی انداز دیکھ کر عملے اور افسروں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ تقریب میں خواتین افسر اور اہلکاربھی شریک تھیں۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج کہنا تھا کہ تقریب صرف وزیر اعلی آفس کے ملازمین اور افسروں کے اعزاز میں ہے۔

 

اُنہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل سیکرٹری سے نائب قاصد تک سب ایک ساتھ زمین پر بیٹھے ہیں۔ ہم تبدیلی کے دعوے نہیں کرتے بلکہ تبدیلی لا کر دکھاتے ہیں۔ پروٹوکول کلچر کو بھی تبدیل کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی آفس میں کام کرنے والے میرے دست اور میرے بازو ہیں۔ افسروں اور ماتحت عملے نے تین ماہ کے دوران انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں آپ کی محنت اور صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ آپ سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ہماری حکومت آپ کے مسائل بھی حل کرے گی۔ بے پناہ مصروفیات کے باعث میں آبائی گھر نہیں جا سکا۔ اب آپ ہی میری فیملی کی طرح ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا افسروں اور ملازمین کیلئے اعزازیہ دینے کا علان۔

 

پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر راحیل صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب "ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود وایاز"کی عملی تفسیر ہے۔ تقریب کے انعقاد پر ملازمین اور افسروں کی طرف سے وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم تقریب کسی اور جگہ کرنا چاہتے تھے لیکن وزیراعلی نے اپنے گھر میں تقریب رکھنے کا کہا۔ وزیراعلی کا موقف تھا کہ وزیراعلی آفس میں کام کرنے والے ایک خاندان کی مانند ہیں۔ آج کوئی افسر اور کوئی ماتحت نہیں، ایک گھرانہ اکٹھا ہوا ہے۔ وزیراعلی آفس کے افسروں اور عملے نے تین ماہ کے دوران 24 گھنٹے کام کیا ہے۔

 

اس پر ملازمین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہیں، انہوں نے کہا کہ کسی وزیراعلی نے آج تک اپنے گھر بلا کر ایسی عزت افزائی نہیں کی۔ پنجاب کو پہلی بار ایسا سادہ اور عوامی مزاج رکھنے والا وزیراعلی ملا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گریڈ ایک سے گریڈ 21 تک کے سٹاف کو جو عزت دی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں