پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 1500 کلو مضر صحت گوشت تلف

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ بیمار جانوروں کامضرصحت 1500 کلو گوشت تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور میٹ سیفٹی ٹیم کی غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کاروائی۔ بکر منڈی میں غیر قانونی مذبح خانے سے 1500 کلو ناقص گوشت برآمد کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ  عثمان نے بتایا کہ پکڑا گیا گوشت پیمکو کی بھٹھی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ گوشت لاہور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق بکر منڈی کا علاقہ بھی غیر قانونی مذبح خانوں کے حوالے سے ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔ گزشتہ دو ماہ میں 60 ہزار کلو کے قریب ناقص گوشت پکڑ کر تلف کیا جا چکا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں