پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ناشتہ پوائنٹس کےخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ناقص ناشتہ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ مضرصحت ناشتہ بنانے والی متعدد دکانوں کو بند کر دیا گیا۔ متعدد کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناشتہ پوائنٹس پر کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا۔ ڈی جی فوڈ کی سربراہی میں لکشمی چوک، انار کلی اور اندرون لاہور میں مختلف حلوہ پوڑی بنانے والے معروف بٹ سوئیٹس کا پروڈکشن یونٹ بھی سیل کر دیا گیا۔

بٹ سوئیٹس پروڈکشن ایریا میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا جبکہ شاہی مرغ چنے والوں کو بھی قانون پرعمل درآمد نہ کرنے پر پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کر دی گئی۔ لکشمی چوک میں بٹ سوئیٹس، طوبٰی ریسٹورنٹس، منا دال چنے، الغنی، نوراللہ بونگ پائے کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

جبکہ انار کلی میں گوگا نقیبہ، تایا لودھی، کراچی ناشتہ، یاسر ناشتہ پوائنٹ کو بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ تمام ناشتہ پوائنٹس کی ہفتہ وار چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ناشتہ پوائنٹس کا معیار دن بدن بہتر ہو رہا ہے۔ جبکہ متعدد دکاندار وارننگ نوٹس کے باوجود بہتری نہ لانے پر ناشتہ پوائنٹس کو سیل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر حالات ٹھیک رکھنے کے لیے باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل دہرایا جارہا ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں