وزیراعظم کا1 کروڑ نوکریوں کا اعلان، پنجاب حکومت نے پلان تیار کر لیا

لاہور(شاکر محموداعوان) وزیراعظم پاکستان 1 کروڑ نوکریوں کا اعلان، پنجاب حکومت اعلان کو عملی جامہ دینے کے لیے پلان تیار کر لیا۔ پنجاب حکومت رواں سال میں کامرس، سیکٹر، 11 لاکھ 86 ہزار 656 نوکریوں کے مواقع پیدا کرئے گی۔

 

تبدیلی سرکار کا 1 کروڑ نوکریاں دینے کا دعوے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب حکومت رواں سال عملی اقدامات کرئے گی۔ پنجاب حکومت کی جاری دستاویزات کے مطابق رواں سال 10 ہزار 769 ایکٹر پر بنائی جانے والی قائداعظم اپریل انڈسٹریل اسٹیٹ 2 کے تحت لاکھ 782 نوکریاں مہیا ہوں گی۔ پنجاب حکومت کیجانب سے پراجیکٹ پر 22 ارب 79 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 23 ارب 50 کروڑ سے فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 3 لاکھ 30 ہزار نوکریاں مہیا ہوں گی جبکہ پنجاب انٹرپنیور پروگرام کے ذریعے 4 لاکھ 50 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پنجاب حکومت کیجانب سے رواں سال 3 ارب کی خطیر رقم سے لون مارک اپ پروگرام شروع کیا جائے گا جس سے نوجوانون کو 1لاکھ 12 ہزار 125 نوکریاں ملیں گی۔ پنجاب حکومت کی 2 ارب 50 کروڑ کریڈٹ گارنٹی اسکیم سے 93 ہزار 750 نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب حکومت رواں سال 12 ارب کی خطیر رقم سے بیروزگار یوتھ کے تحت 50 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو قرضے بھی فراہم کرئے گی۔ پنجاب حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سال کے دوران مختلف شعبہ جات میں 1 کڑوڑ نوکویوں کے مواقع پیدا کریں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں