پنجاب حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور خواب سچ کر دکھایا

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کی عملی تعبیر، صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس نے ہنرمند نوجوانوں کیلئے قرضوں کے منصوبے کیلئے فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہنرمند نوجوانوں کیلئے پنجاب حکومت نے 9 ارب روپے جاری کر دیئے۔ ہنرمند نوجوانوں،چھوٹے کاروباری حضرات، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوان ہنرمند افراد کیلئے منصوبہ تیار کیا۔

جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ قرضوں کی فراہمی کے منصوبے میں موجودہ مالی سال میں 70 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ 5 سال میں مجموعی طور پر 11 ارب 50 کروڑ روپے قرضوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

محکمہ انڈسٹریز کے قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں