ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت میدان میں آ گئی

 

پبلک نیوز: پنجاب حکومت کا آلودگی کو کنٹرول کرنے کےلیے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ، رواں سال ڈی جی خان اور بہالپور میں ماحولیاتی لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پنجاب میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بنائی جائے گی۔

 

پنجاب حکومت کی جانب سے آلودگی کو کنٹرول کرنے کےلیے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت رواں سال ڈی جی خان اور بہالپور میں ماحولیاتی لیبارٹریز قائم کرے گی۔ اور پنجاب میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی  بھی بنائی جائے گی جس کے تحت فضائی آلودگی پر کنٹرول کیا جائے گا۔

 

 

انوائرمنٹل ایجنسی فیکٹریوں سے نکلنے والے فاضل مادوں کے اخراج کےلیے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے گی۔ اور اسٹریجک پلاننگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ یونٹ پنجاب گرین ڈویلمپنٹ پروگرامز پر عمل درآمد کروائے گا۔

 

ماحول کو مونیڑ کر کے سسٹم میں بہتری لائی جائے گی اور زمین کے اندر پانی کے زرائع کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ماحول کو مونیٹر کرنے کے لیے مسنگ آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بہتر طریقہ سے ہوا اور پانی کی کوالٹی کو جانچا جا سکے۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں