حکومت پنجاب نے قیمت پنجاب ایپ متعارف کروا دی

لاہور (سدرہ غیاث) بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے قیمت پنجاب ایپ متعارف کروا دی ہے۔ قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے صارفین حکومت کے تہہ شدہ نرخوں میں اشیاء خورونوش خرید سکیں گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق قیمت پنجاب ایپ میں صارفین کی آسانی کے لیے اردو اور انگریزی دونوں فیچرز کی سہولت موجود ہے۔ قیمت پنجاب ایپ میں صارفین کے لیے سبزیوں، پھلوں، اور پولڑی کی حکومت کی جانب سے تہہ شدہ نرخوں کی ریٹ لسٹ میسر ہیں۔


قیمت ایپ میں موجود شکایات کی آپشن بھی ہے جس میں اشیاء مہنگی ملنے کی صورت میں دکاندار کے خلاف شکایت بھی درج کی جا سکتی ہے۔ قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے دکاندار کی جانب سے خود ساختہ بڑھائے گئے ریٹ کی شکایت ایپ میں درج کی جا سکے گئی جس کے بعد حکومت دکاندار کے خلاف ایکشن لے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں