پنجاب حکومت نے تقریباً ایک کھرب کی بچت کر لی

پبلک نیوز(ادریس شیخ) عمران خان کی زیر ہدایت پنجاب حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی وجہ سے تقریباً ایک کھرب کی بچت کر لی گئی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کی ریکارڈ پالیسی پر عملدر آمد کیا اور کفایت شعاری کی پالیسی سے سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات کم کیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق اکنامک افیئرز میں زراعت، ایندھن، توانائی، کان کنی اور ٹرانسپورٹ میں 37 ارب روپے بچائے گئے۔ محکمہ ہائوسنگ نے عمران خان کے احکامات کے تحت 4 ارب روپے غیر ضروری اخراجات کی مد میں خرچ ہونے سے بچائے۔


محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اخراجات میں پنجاب حکومت نے 6، 6 ارب روپے کی بچت کی۔ گزشتہ مالی سال میں پنجاب حکومت نے اخراجات کی مد میں 12 کھرب 25 ارب مختص کیے لیکن 11 کھرب 29 ارب خرچ کیے گئے۔ اسطرح پنجاب حکومت نے ریکارڈ تقریباً ایک کھرب روپے کی بچت کی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں