سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور گلبرگ میں واقع بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا۔ گلبرگ تھری میں واقع چار کنال سترہ مرلے کے بنگلے پر سرکاری اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے افسروں اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس نیب میں زیر سماعت ہے۔ اسحاق ڈار کافی عرصے سے مفرور ہیں اور عدالتوں سے بچنے کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں۔

اس سے قبل بھی عدالتی حکم پر اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کی جا چکی ہے۔ افسران نے پولیس کے ہمراہ گھر کو تحویل میں لیا ہے۔ ایل ڈی اے اسٹیٹ افیسر نے گھر اپنی مدعیت میں تحویل میں لیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں