پنجاب حکومت کا احساس پروگرام کے تحت 15 پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور(شاکر اعوان) پارکوں، گلیوں، بازاروں اور کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے ہزاروں افراد کے لئے خوشخبری آ گئی، پنجاب حکمومت رواں سال 15 پناہ گاہیں تعمیر کرے گی۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق پارکوں، گلیوں، بازاروں اور کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے ہزاروں افراد کے لئے خوشخبری آ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احساس پروگروم کے تحت پنجاب حکمومت رواں سال 15 پناہ گاہیں تعمیر کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کو عملی جامہ پہنچانے کے لیے پنجاب حکموت نے بے آسرا، لاوارث، غریب اور نادار افراد کے لیے ہر ضلعے میں پناہ گاہیں اور شیلٹرز ہومز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

ذرائع پنجاب حکمومت کی جانب سے رواں سال 9 پناہ گاہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر جبکہ لاہور کے 6 اسپتالوں میں پناہ گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ پنجاب حکمومت کا کہنا ہے کہ لاہور کے 6 اسپتالوں میں پناہ گاہوں کی تعمیر 12 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رواں سال شیلٹرز ہومز بلڈنگ کی تعمیر شروع کی جائے گی اور اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے 48 کروڑ کی رقم خرچ کی جائے گی۔


شیلٹرز ہومز حافظ آباد، نارووال، قصور، لودراں، لیہ، شیخوپورہ، ملتان اور گجرات میں شیلٹرز ہومز کی تعمیر رواں سال مکمل کرلی جائے گی۔ پنجاب حکمومت نے گزشتہ سال لاہور میں 5 پناہ گاہیں بنائیں جس میں 800 سے زاید افراد ایک دن میں مستفید ہو رہے ہیں جبکہ خواتین کے لیے شیلٹر ہومز کہ صورت میں 5 بلڈنگز بنائیں ہے جس سے 1 ہزار خواتین مستفید ہورہی ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں