پنجاب حکومت کی جانب سے گروتھ سٹریٹجی کا آج اعلان کیا جائے گا

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب حکومت کا گروتھ سٹریٹجی فیصلہ، آئندہ پانچ سال میں ترقی کی %7 سے زائد شرح کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ سرمایہ کاری کے ذریعے تعمیراتی سرگرمیوں کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔

 

پنجاب حکومت کی جانب سے گروتھ سٹریٹجی کا آج اعلان کیا جائے گا، گروتھ سٹریٹجی کے مطابق آئندہ پانچ سال میں ترقی کی %7 سے زائد شرح کو یقینی بنایا جائے گا۔ پانی کی دستیابی، صوبائی سطح پر معاشی سرگرمیوں کے فروغ، تعلیم پر سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زراعت پر انحصار میں اضافہ گروتھ سٹریٹجی میں شامل ہیں۔

 

جدید مشینری کی خریداری میں مالی معاونت اور وفاقی سطح پر معاشی سرگرمیوں کے صوبائی سطح پر فروغ کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی، مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے متبادل ذرائع اختیار کر کے بجلی کی قیمت اور سود کی شرح میں کمی کی جائے گی۔ لیبر فورس کی تیاری کے لیے تربیتی دورانیے میں اضافہ اور مقامی و بین الاقوامی منڈیوں کی طلب کے مطابق کورسز کا انتخاب یقینی بنایا جائے گا۔

 

ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے تعمیراتی سرگرمیوں کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔ گروتھ سٹریٹجی میں علاقائی عدم مساوات کے خاتمے کے لیے پورے پنجاب میں سہولیات کی فراہمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ضرورت اور استعداد کار کے مطابق منصوبہ جات اور فنڈز کی فراہمی کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں