حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم چنیوٹ کیلئے 50 ایکڑ اراضی حاصل کر لی

لاہور(پبلک نیوز) غریب، نادار اور بے گھر افراد کیلئے وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی وسعت، ایک اور شہر میں منصوبے کی سفارشات مکمل کر لی گئیں۔ چنیوٹ کیلئے 50 ایکڑ اراضی حاصل کر لی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد کے بعد چنیوٹ میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم قائم کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم چنیوٹ کیلئے 50 ایکڑ اراضی حاصل کر لی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم چنیوٹ سے متعلق فنڈز آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کیے جائیں گے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے چنیوٹ لیہ، بھکر اور خوشاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے تجاویز تیار کیں۔

 

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم چنیوٹ کیلئے کنسلٹنٹس کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ کنسلٹنٹ کو اراضی کے حصول، مکانات کے ڈیزائن، آب و ہوا، ماحولیات پر اثرات سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ پی اینڈ ڈی پنجاب نے نجی کنسلٹنٹس سے لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد کیلئے رپورٹس مرتب کروائی تھیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں