پنجاب حکومت کا جیل قیدیوں دو ماہ کی سزا معافی کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر پنجاب حکومت کا جیلوں میں قید مجرموں کے لیے بڑا اعلان، پنجاب حکومت نے جیلوں میں قید ملزمان کی سزاؤں میں دو ماہ کی عام معافی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سنٹرل جیل ساہیوال کے دورہ کے موقع پر قیدیوں سے خصوصی معافی کا وعدہ کیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو قیدیوں کو معافی دینے کے حوالے سے احکامات جاری کرنے کا مراسلہ بھجوایا گیا۔

پنجاب حکومت کے احکامات ملنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قتل، ڈکیتی ،زنا اور دہشت گردی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو معافی نہیں دی جائے گی۔

خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد محکمہ جیل نے لسٹوں کی تیاری شروع کر دی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں