ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، پنجاب حکومت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

لاہور(ادریس شیخ) پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، سب ریکارڈ توڑ ڈالے، سڑکوں، پلوں اور سکولز کیلئے درجنوں ترقیاتی کام کیے گئے۔

 

پنجاب حکومت نے این سال کے دوران درجنوں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، 13ہزار 4سو 83 ایکڑ پر درخت لگائے، 13 ہزار 4 ایکڑ چراگاہیں قائم کیں،149سکولز میں بنیادی سہولیات فراہم کیں، 694 اضافی کمرہ جماعت بنائے اور 241 خطرناک عمارات میں قائم سکولز کی تعمیر نو کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کی تعمیر، 4 ارب 78 کروڑ سے دریائے چناب پر شہباز پور کو گجرات سے ملانے والے پل کی تعمیر بھی کی گئی۔

جنوبی پنجاب کے 11000 سکولز میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولر پینلز نصب کیے گئے۔ جنوبی پنجاب میں غریب خواتین کو 150 گھر تعمیر کر کے دیے گئے، 5000 افراد کو بکریاں اور 3000 افراد کو ہنر کے زیور سے آراستہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے 6 ارب 70 کروڑ روپے سے سیلاب سے بچاؤ کا منصوبہ شروع کیا۔ 2160تعلیم بالغاں کے مراکز سے 33000 ناخواندہ افراد کو تعلیم فراہم کی گئی۔

 

پنجاب کے 36 اضلاع میں 12019 غیر روایتی بنیادی سکولز کے ذریعے 4 لاکھ 50ہزار بچوں کو تعلیم فراہم کی گئی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور قرضوں کی فراہمی کیلئے 12 ارب روپے کے تین منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 1ارب 85 کروڑ روپے سے چکوال سے میانوالی تک سڑک کی تعمیر کی گئی اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت 225 کلومیٹر کے علاقے میں 11واٹر سپلائی سکیمز، 11 سڑکیں تعمیر کی گئیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں