پنجاب حکومت آمدنی کے اہداف پورے کرنے میں ناکام

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت آمدنی کے اہداف پورے کرنے میں ناکام ہو گئی۔ رواں ماہ تک ٹارگٹ کے مطابق اربوں روپے کا ریونیو اکٹھا نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تک 93 ارب 96 کروڑ روپے آمدنی کے اہداف مقر کیے گئے تھے مگر رواں ماہ تک 53 ارب 78 کروڑ روپے ہی وصول کیے جا سکے۔

پنجاب کے 18 سے زائد محکمے 40 ارب 17 کروڑ روپے وصول کرنے میں ناکام رہے۔ بورڈ آف ریوینیو آمدنی اہداف سے 4 ارب 38 کروڑ روپے اور محکمہ خزانہ 10 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرنے میں ناکام رہا۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آمدنی اہداف سے 1 ارب 97 کروڑ روپے دور ہے اور دس سے زائد دیگر محکمہ 40 ارب 17 کروڑ سے زائد ریوینیو وصول کرنے میں ناکام رہے۔

آمدنی اہداف مکمل نہ کیے گئے تو تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ہی خسارے میں جانے کا خدشہ ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں