میٹروبس پر سبسڈی دی جائے یا نہیں؟ پنجاب حکومت حتمی فیصلہ کرنے میں ناکام

لاہور (ادریس شیخ) میٹرو بس پر سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی، پنجاب حکومت سبسڈی ختم کرنے یا جاری رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے مجموعی طور پر 14 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں، جس میں سے بارہ ارب 91کروڑ91 لاکھ 44 ہزار روپے سبسڈی میٹرو بس لاہور، ملتان، راولپنڈی کے لیے رکھی گئی ہے۔

گزشتہ پنجاب حکومت کا میٹروبس کا معاہدہ موجودہ حکومت کے لیے درد سر بن گیا، متعدد صوبائی وزراء نے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مخالفت پر تجویز واپس لے لی، ذرائع کا کہناہے کہ سبسڈی ختم کرنے اور ٹکٹ مہنگا کرنے سے شہریوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد کم ہوگا۔

پنجاب حکومت میٹرو بس کے لیے یومیہ 3کروڑ 53 لاکھ 94 ہزار 945 روپے سبسڈی دینے پر مجبور ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ سے میٹرو بس کی اربوں روپے کی سبسڈی سے متعلق تجاویز طلب کی ہیں، ذرائع کا کہناہے کہ میٹرو بس سبسڈی کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں