پنجاب حکومت کا عوام کیلئے ایک سال میں ڈیڑھ کھرب قرض میں اضافے کا تحفہ

لاہور(پبلک نیوز) ایک سال میں ڈیڑھ کھرب قرض میں اضافہ، ایک سال کے دوران پنجاب کے ہر بچے پر قرض میں 1ہزار 3 سو 45 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ایک سال کے دوران پنجاب کے قرضوں میں 23 اعشاریہ 38 فیصد اضافہ ہوا۔

 

عوام کو ایک سال میں ڈیڑھ کھرب قرض میں اضافے کا تحفہ، ایک سال کے دوران پنجاب کے ہر بچے پر قرض میں 1 ہزار 3 سو 45 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ پنجاب کا ہر باسی جون 2018 میں 6303 روپے کا مقروض تھا، اب 7648 روپے کا مقروض ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں پنجاب کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 1 کھرب 48 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

 

جون 2018ء میں پنجاب کے ذمہ واجب الادا قرض کی رقم 6 کھرب 93 ارب تھی، جو بڑھ کر 8 کھرب 41 ہو گئی ہے۔ 29 فیصد قرض کے ساتھ محکمہ زراعت پہلے نمبر پر، محکمہ تعلیم 23 فیصد کے ساتھ دوسرے اور ٹرانسپورٹ 22 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایک سال کے دوران پنجاب کے قرضوں میں 23 اعشاریہ 38 فیصد اضافہ ہوا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں