پنجاب حکومت نے محکموں کے آزادانہ فنڈز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ادریس شیخ) پنجاب حکومت کا انقلابی قدم، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت محکموں، پبلک سیکٹر کمپنیز اور خود مختار اتھارٹیز کی ری سٹرکچرنگ شروع کر دی، محکموں کو اخراجات کم کر کے آمدنی بڑھانے کی ہدایت۔

 

پنجاب حکومت نے محکموں کے آزادانہ فنڈزاستعمال کرنے پر بندش عائد کر دی، محکمہ خزانہ پنجاب نے محکموں، پبلک سیکٹر کمپنیز اور خود مختار اتھارٹیز کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کی شرط عائد کر دی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے گندم کی سبسڈی پر فروخت اور پی ایچ ایز کیلئے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

 

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری محکموں کو آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے اور اخراجات میں کمی کر کے آمدن میں اضافے کی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اخراجات کیلئے حکومت پر انحصار کم سے کم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں