پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

لاہور(ادریس شیخ) پنجاب حکومت کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود جنوبی پنجاب کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام، جنوبی پنجاب میں پہاڑی علاقوں کے مکینوں کیلئے پکی سڑکوں کی تعمیر کا خواب ادھورا ہی رہ گیا۔

 

پنجاب حکومت کی جانب سے 37 کروڑ روپے سے زائد رقم کی لاگت سے جنوبی پنجاب کے ڈسٹرکٹ راجن پور میں حاجی پور سے لنڈی سیداں تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا، مگر یہ سڑک تکمیل سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، سڑک کی تعمیر میں بجلی کے پول اور درخت ہٹائے ہی نہیں گئے۔ کیچڑ اور گرد و غبار، سڑکوں کے ساتھ سیوریج کا نظام ہی موجود نہیں ہے۔

 

غیر معیاری میٹیریل سے تیار شدہ سڑک پہاڑی علاقوں کے مکینوں کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کرنے لگی۔ قومی خزانے کے کروڑوں خرچ ہو گئے مگر علاقہ مکینوں کو سہولت میسر نہ آسکی، غیر معیاری ڈیزائن کی وجہ سے نامکمل سڑک علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گئی، مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑک مکمل کروانے کیلئے فنڈز جاری کیے جانے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں