ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا

لاہور (سدرہ غیاث) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں شکایات کے لیے آن لائن سروس سسٹم متعارف کرا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز کو آن لائن موصول ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔ آن لائن سسٹم ایس ای ڈی کے قیام سے سکول ایجوکیشن کے شکایات سیل میں موصول ہونے والی کمپلینٹس کا برقت ازالہ ہوسکے گا۔ درج ہونے والی شکایات وزیر اعلی پنجاب، سکول ایجوکیشن اور ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایک ہی وقت میں موصول ہوں گی۔

موصول ہونے والی شکایات کو ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ بھی کیا جاسکے گا، جبکہ شکایت کرنے والے شخص کو بذریعہ ای میل آگاہ بھی کیا جائے گا۔  سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بروقت سکولوں سے متعلق شکایت پر عملدرآمد نہ کرنے پر اتھارٹیز ذمہ دار ہوں گی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں