"سانحہ ساہیوال میں پنجاب حکومت ملوث نظر آتی ہے"

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال میں اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ بچوں کو دہشت گرد قرار دینا بدترین مثال ہے۔ تحفظ دینے والوں نے نہتے لوگوں کو قتل کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تحفظ دینے والوں نے نہتے لوگوں کو قتل کیا۔ سانحہ ساہیوال میں پنجاب حکومت ملوث نظر آتی ہے۔ بچوں کو دہشت گرد قرار دینا بدترین مثال ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزرا نے کہا مارے جانے والے دہشت گرد تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا دہشت گرد نہیں تھے۔ حکومت ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو سخت سزادے۔ سانحہ ساہیوال میں پنجاب حکومت ملوث نظر آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحفظ دینے والوں نے نہتے لوگوں کو قتل کیا۔ بچوں کو دہشت گرد قرار دینا بدترین مثال ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں