پاکستان گرین مہم: پنجاب حکومت نے 5 سالہ حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (شاکر محمود اعوان) وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان گرین مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پنجاب نے 5 سالہ حکمت عملی تیار کر لی۔ 5 سال میں کتنے درخت لگائے جائیں گے۔ گرین مہم کے لیے پنجاب حکومت نے کتنے فنڈز مختص کیے ہیں۔

پنجاب حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان مہم کے لیے 5 سالہ حکمت عملی تیار کر لی۔ حکومت پنجاب نے گرین پاکستان کے مشن کو آگے برھانے کے لئے 5 سال کے لیے 12 ارب 91 کروڑ سے زاید کی رقم تجویز کر دی ہے جس کے تحت 36 اضلاع میں 12 کروڑ 79 لاکھ 27 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے جاری اعداد شمار کے مطابق 2019 سے 2024 تک 1 لاکھ 76 ہزار 208 ایکٹر رقبے پر درخت لگائیں جائیں گے۔ 2019/20 میں 3 ارب 16 کروڑ 32 لاکھ 23 ہزار 394 روپے مختص کیے گیے ہیں۔

2020/21 کے لیے 4 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ 71 ہزار 2021/22 کےلیے 3 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ 71 ہزار 2022/23 کےلیے 1ارب 40 کروڑ 86 لاکھ 85 ہزار جبکہ 2023/24 کےلیے حکومت پنجاب کی جانب سے 12 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں